227

پاکپتن: سپیشل طلباء ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں ،حکومت سپیشل طلباء کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے.جاوید اقبال بابر دی ای او ایجوکیشن.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) سپیشل طلباء ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں ،حکومت سپیشل طلباء کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن 37ایس پی روڈ میں سپیشل طلباء میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن 37ایس پی روڈ کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالکریم ہیڈ مسٹریس سپیشل ایجوکیشن سنٹر پاکپتن مبشرہ حسین، ڈپٹی ڈائریکیٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خاں نیازی، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، ضلعی راہنما تحریک انصاف شعبہ خواتین رخسانہ منظور بھٹی، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، سینئر صحافی پریس کلب پاکپتن کے اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبر، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، سینئر صحافی افتخار احمدبھٹی ،وجاہت مفتی ودیگر بھی موجود تھے سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپیشل بچوں کے حصول تعلیم میں آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں سپیشل طلباء ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ، گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن 37ایس پی روڈ کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ سپیشل طلباء ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہم انہیں کسی حوالہ سے معذور نہیں سمجھتے بلکہ اپنے بچے سمجھ کر انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں