279

کراچی: آج کی دنیا میں علم پر مبنی معیشت ترقی کی کنجی ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جامعہ ہمدرد کے کانووکیشن سے خطاب.

راچی(حکیم محمد یوسف سے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں علم پر مبنی معیشت ترقی کی کنجی ہے اوراگر ہم پاکستان میں غربت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم کو فروغ دینا ہوگا جیسا کہ چین نے کیا ہے۔ اب یہ میری ، ہم سب کی اور خاص طور پر ان فارغ التحصیل طلبہ کی ذمے داری ہے جنہوں نے آج اس کانوو کیشن میں ڈگریاں حاصل کی ہیں۔وہ بطور مہمان خصوصی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت جامعہ ہمدرد کے 23ویں کانووکیشن سے عبدالمعید ہال، مدینتہ الحکمہ کراچی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی ایک عظیم انسان نے قائم کی جن کی زندگی کا مقصد خلق اور قوم کی خدمت تھا۔ شہیدحکیم محمدسعیدگورنر سندھ ہونے کے باوجود اکانومی کلاس میں سفرکرتے تھے، قومیں ایسے ہی بڑے لوگوں کی وجہ سے بڑی بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس نے عشروں تک 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ پاکستان نے ان پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہمارا فریضہ تھا، اس پر ہمیں فخر ہے اور ہر پاکستانی کو ہونا چاہیے کہ دنیا میں کسی ملک نے اتنے مہاجرین کو پناہ نہیں دی۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ سے کہا کہ انہیں محنت ایمانداری اور دیانتداری سے کام کرنا چاہیے جیسا کہ ان کی یونیورسٹی کے بانی نے کیا اور یہی علامہ اقبال کا پیغام بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے مزید کہا کہ انہیں پاکستانی معاشرے کی تکمیل کرنی ہے اور ان کی ڈگریاں بھی اسی بات کا تقاضا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں