284

لاہور: الیکشن 2019 حفیظ الرحمن چوہدری صدر جبکہ فیاض احمد رانجھا سیکرٹری منتخب۔

لاہور(میاں عارف بودلہ سے) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019 کے نتائج کا اعلان۔ حفیظ الرحمن چوہدری صدر جبکہ فیاض احمد رانجھا سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق صدر کی نشست پر حفیظ الحمن چوہدری 3871 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کی مدمقابل خادم حسین قیصر 2391 اور ساجد بشیر شیخ 1225 ووٹ لے سکے۔ نائب صدر کی نشست پر کبیر احمدچودھری 2300 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ بیرسٹر چودھری سعید حسین ناگرہ 1915، سائستہ قیصر 1381، وسیم احمد بٹ 736، رانا ارشاد منج 722، سردار نجیب اکبر خان صرف 406 ووٹ لے سکے۔ سیکرٹری کی نشست پر فیاض احمد رانجھا 5946 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ طاہر فاروق عرف اللہ بخش لغاری 1241 اور چودھری سہیل احمد گجر 1525 ووٹ لے سکے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر عنصر جمیل گجر 5370 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ مصباح سرور گورائیہ 2081 ووٹ لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں