285

پاکپتن: سینئر کلرک تعلقات عامہ پاکپتن فلک شیر کو ترقی دے کر ریجنل انفارمیشن آفس ساہیوال میں تعینات کردیا گیا.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب امجد حسین نے ضلعی دفتر اطلاعات پاکپتن کے سینئر کلرک فلک شیر کو اسسٹنٹ (BS-16) کے عہدے پر ترقی دے دی اور انہیں ریجنل انفارمیشن آفس ساہیوال میں تعینات کر دیا ہے.

فلک شیر ڈویژنل انفارمیشن آفس میں اسسٹنٹ (BS-16) کے طور پر اپنی زمہ داریاں ادا کرینگے، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین و سٹاف ممبران ظفر احمد، محمد شہزاد خان، احتشام اکبر محمد اقبال، علی حمزہ نے فلک شیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے. ان کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا. دریں اثناء ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین نے فلک شیر کو تقرری لیٹر بھی دیا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین فلک شیر کو 24 سال ضلعی دفتر اطلاعات پاکپتن میں بہترین خدمات انجام دینے پر دلی مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ فلک شیر نے دوران سروس اپنے فرائض منصبی دیانت داری ،ایمانداری سے انجام دیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں