240

پاکپتن: ہر مشکل وقت میں قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ چلیں گے. چوہدری عبدالقیوم پومی.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا ہے کہ لیگی کارکنان میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے 112 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ مخلص کارکنان جنہوں نے ہر مشکل و آسان وقت میں قیادت کا ساتھ دیا مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ایسے کارکنان کی بدولت ہی مخالفین کے لاکھ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی بنیادیں مضبوط ہیں۔ موتیا مسعود خالد کے کہا کہ 112 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ن کیخلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہونگی اور انشاء اللہ جلد ہی سازشی ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں