235

پاکپتن: 18 سال سے کم عمر افراد کا گاڑی چلانا اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا جرم ہے. عبدالرووف گل.

پاکپتن (ڈاکٹر رمضان بھٹی سے) 18 سال سے کم عمر افراد کا گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا قانونا جرم ہے یہ بات ٹریفک وارڈن عبدالرووف گل نے جمال چوک میں آگاہی مہم کے دوران گذرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے ڈرائیورز کو آگاہی دیتے ہوئے کہی اور پمفلٹ تقسیم کئے. یاد رہے کہ پاکپتن میں ڈی پی او ماریہ محمود کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد الیاس کی زیر نگرانی انسپکٹر رانا رستم کی راہنمائی میں ٹریفک وارڈن عبدالرووف گل سلوموونگ وہیکلز پر ریفلیکٹرز لگانے اور کم عمر افراد کی ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں. شہریوں سماجی تنظیموں اور افسران نے عبدالرووف گل کی جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ فرض کی بجاآوری پر ان کی تعریف کی اور شاباش دی. جب کہ عبدالرووف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں