2,195

پاکپتن: مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خان مانیکا کی صاحبزادی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل.

پاکپتن(وقار فرید جگنو) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خان مانیکا کی صاحبزادی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل، شادی کی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات حامد ناصر چٹھہ، سردار آصف احمد علی، رئیس منیر، میاں منظور احمد وٹو، مخدوم احمد محمود، خورشید محمود قصوری، ہمایوں اختر، ہارون اختر، جنرل زاہد علی اکبر جنرل فاروق خاں جنرل علی عباس، آفتاب کھچی، رائے حسن نواز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت سے شادی کی تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی، شرکاء تقریب نے صاحبزادی کی شادی پر میاں احمد رضا خاں مانیکا کو مبارکباد پیش کی اور بیٹی کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں