332

پاکپتن: ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا جرم ہے. وقار فرید جگنو

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا جرم ہے ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو نے انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن وسٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے حوالےسے کی جانے والی میں واک کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد الیاس کے ہمراہ عوام الناس میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوارن ماہنامہ بریلینٹ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے مذید کہا کہ یہ قوانین دراصل ہماری زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں. اور مہذب معاشرے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ان کی ٹریفک طے شدہ اصولوں کے تحت چلتی ہے. اس موقع پرچوہدری اظہر محمود، ڈاکٹر نذید احمد، علی حسین مسعود ، شہباز علی شہزاد بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں