322

لاہور: 29 جنوری کو پیرامیڈیکس چیئرنگ کراس پر مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دیا جائے گا اور ملک بھر میں پیرامیڈیکس ہڑتال کریں گے. محمد بن ثناء اللہ، چیف آرگنائزر ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پاکستان.

پاکپتن (طاہر اعجازسے) 29 جنوری کو پیرامیڈیکس چیئرنگ کراس پر مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دیا جائے گا اور ملک بھر میں پیرامیڈیکس ہڑتال کریں گے ان خیالات کا اظہار محمد بن ثناء اللہ، چیف آرگنائزر ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پاکستان نے میٹنگ کے دوران کیا. پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق
آج ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب کی مشاورتی کمیٹی کی ٹیلیفونک میٹنگ ہوئی. جس میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد بن ثناءاللہ،مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد امین چوہان، میڈیا ایڈوائزر سراج الحسن راجا،اور پنجاب کے صوبائی صدر شکیل ملک، صوبائی چیئرمین حافظ زین شاہ بخاری، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحمان، میڈیا ایڈوائزر حمید لغاری اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ اسامہ گجر یاسر کمال جٹ،عدنان جانسن، ارسلان اکرم اور ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے ممبرز نے ٹیلیفونیک میٹنگ کی. جس میں 29 جنوری کو مال روڈ چیئرنگ کراس لاہور ہونے والے احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی. یہ بات طے پائی کہ 29 جنوری والا احتجاجی دھرنا صبح 8 بجے شروع ہو گا اور جب تک مطالبات پورے نہ ہوں گے تب تک جاری رہے گا.ااس موقع پر پیرامیڈیکس کے لیے پیغامات جاری کیے گئے. جس کے مطابق تمام پیرامیڈیکس 29 جنوری کو لاہور پہنچیں اور جو پیرامیڈیکس اپنے علاقے میں ہوں گے وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے. 29 جنوری کو پنجاب کے تمام گورنمنٹ ہسپتالوں،پرائیویٹ ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس میں پیرامیڈیکل سٹاف بلکل کام نہیں کریں گے. گورنمنٹ ہسپتالوں میں 29 جنوری کو پیرامیڈیکس کی تمام سروسز بند کی جائیں گیں جب کہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گیں اور ان سروسز کو بند نہیں کی جائیں گی. تمام پرائیویٹ لیبارٹریاں اور ایکسرے اور پرائیویٹ کلینکس 29 جنوری کو بلکل بند ہوں گیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں