235

ساہیوال: سانحہ ساہیوال پر ڈویژنل پریس کا ڈی سی آفس کے باہر خاموش احتجاج.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کیخلاف ڈویژنل پریس کااحتجاجی مظاہرہ، ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر10منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیر اہتمام سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں کی مغفرت اورلواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت صدر پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے کی۔ صحافیوں کی بڑی تعداد نے ملک بھرکی طرح ٹھیک 11بجے 10منٹ کی خاموشی اختیارکی۔ اس موقع پر صدرپیر سیدطمطراق محاسن شاہی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ظلم عظیم کیاہے۔ ایک نہتے خاندان کو گولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔ سب سے بڑاظلم یہ کیاکہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے دردی سے ڈرامائی اندازمیں قتل کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں جانوروں کو ذبح کرنے کے حوالے سے بھی یہ پیغام دیتاہے کہ جانوروں کوان کے بچوں کے سامنے ذبح نہ کیاجائے۔ اس موقع پر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں