253

پاکپتن. نومنتخب عہدیداران بار ایسوسی ایشن کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. حکیم لطف اللہ.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) راؤ محمد اکرم اور محمد امجد خاں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،پروفیشنل ڈاہا گروپ کے تمام وکلاء کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان وچیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر .انہوں نے کہا کہ راؤ محمد اکرم ایڈووکیٹ اور محمد امجد خاں ایڈووکیٹ نوجوان قیادت ہیں اور وکلاء کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اس لیے ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے نومنتخب عہدیداران پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جو اہم ذمہ داری سونپی ہے اس کو پورا کرتے ہوئے دونوں عہدیداران وکلاء کی فلاح کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ سائلین کو سستا اور جلد انصاف دلانے کے لیے بینچ اور بار کے باہمی تعاون سے کاوشیں بھی کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں