631

پاکپتن: زکریا پبلک ہائی سکول کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول کے کیمپس کا آغاز کر دیا گیا ہے. محمد مظہر علی سندھیلہ، پرنسپل.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)زکریا پبلک ہائی سکول کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول کے کیمپس کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارزکریا پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمدمظہر علی سندیلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زکریا پبلک ہائی سکول بوائز کا کیمپس سلیم ٹاؤن 19ایس پی چوک پاکپتن میں بڑے احسن طریقے سے چل رہا ہے جس رزلٹ الحمداللہ تمام غیر سرکاری اداروں سے بہترین ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ و دیگر سٹاف فروغ تعلیم کے لئے کوششاں ہے ہمارے سکول سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات پاک فوج ، پاک بحریہ ، ائر فورس سمیت اہم ملکی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زکریا پبلک ہائی سکول کے زیر اہتمام منڈی موڑ (پرانا الفیصل سینما ) کی بلڈنیگ میں زکریا پبلک گرلز ہائی سکول کے کیمپس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں شہر فرید (پاکپتن ) کی طالبات کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں