317

نوشہرو فیروز: صوفی بزرگ قلندر بابا اولیا کے 40ویں عرس مبارک کے موقع پر سیمینار کا انعقاد (ویڈیو رپورٹ)

نوشھروفیروز(ملک مشتاق احمد سے) سلسلہ عظیمہ کے بانی صوفی بزرگ قلندر بابا اولیا کے 40ویں عرس مبارک کے موقع پر مراقبہ ھال نوشھروفیروز کی جانب سے روحانی سیمینار کی تقریب چنا ھال نوشھروفیروز میں منعقد کی گئی. تقریب میں روحانی علوم کا ذوق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. تقریب میں مرکزی مراقبہ ھال کراچی سے آئے ہوئے مقرر ابو ناصر. انچارج مراقبہ ھال نوشھروفیروز ذوالفقار علی عظیمی. نامور محقق دانشور سید علی احمد شاہ. پروفیسر شفیع محمد پٹھان، پروفیسر جاوید جوکھیو عظیمی. ماجد علی عظیمی و دیگر نے انبیاء اکرام اور اولیا اللہ کی زندگی اور تعلیمات پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب کا پیفام خدمتِ خلق ہے۔ صوفیانا پیغام کو عام کر کے پیار محبت اور امن کے فروغ کو آسان بنایا جاسکتاہے۔ ہم سب کو اجتمائی بھلائی کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو محبت سے بنایاہے انسان کی بنیاد ہی محبت ہے ایک ماں کی محبت اور 70ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والے کی عظمت پہ غور کیاجائے تو انسان کی زندگی پرسکون ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے ممتاز روحانی اسکالر اور سلسلۂ عظیمیہ کے خانوادہ خواجہ شمس الدین عظیمی کا آن لائن وڈیو خطاب نشر کیاگیا اور آخر میں اجتماعی دعامیں پاکستان کی سلامتی بقا اور تمام نوع انسانی کی خیر کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

ویڈیورپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں