407

پاکپتن: خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی اور غم کم ہوتے ہیں۔ طارق محمود کمبوہ .

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی اور غم کم ہوتے ہیں۔ سالگرہ کا اہتمام کرنے پر دوستوں کا مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن صحافیاں پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ کے نائب صدر طارق محمود کمبوہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد الیاس گجر، انچارج ٹریفک انسپکٹر رانا محمد رستم، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین، صدر وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افتخار احمد بھٹی، سیکرٹری اطلاعات الیکڑانک میڈیا حیدر علی شہزاد ودیگر بھی موجود تھے طارق محمود کمبوہ نے دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا تحائف وصول کئے سالگرہ کا اہتمام کرنے پر دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں