260

پاکپتن: ڈاکٹر اسحاق آسی جیسے عظیم اساتذہ قوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرتے ہیں، قوم کو ایسے ہی اساتذہ کی ضرورت ہے. حکیم لطف اللہ

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق آسی جیسے عظیم اساتذہ قوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرتے ہیں، قوم کو ایسے ہی اساتذہ کی ضرورت ہے، بہترین خدمات سر انجام دینے والے افسران کی حو صلہ افزائی ہر جگہ ہونی چاہیے. اچھے اور ایماندار افسران ادارے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول چانوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر اسحاق آسی کو انکی اعلیٰ کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صدر پریس کلب پاکپتن و صدر انجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی خطاب کیا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا کہ جس طرح گورنمنٹ ہائی سکول پاکپتن چانوٹ پاکپتن کے پرنسپل ڈاکٹر اسحاق آسی نے ادارے کو جانفشانی اور محنت سے چلایا یہ انرولمنٹ میں اضافہ کیا سکول میں شجر کاری نصابی غیر نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑ ھایا تمام ڈیپارٹمنٹ کی علیحدہ پہچان اور شناخت بنائی اور انکے سربرہان مقرر کئے وہ انتہائی قابل ستائش ہے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے انکی بہترین کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا تقریب میں وقار فرید جگنو اور ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے پرنسپل ڈاکٹر اسحاق آسی کی خدمات کو سراہا پرنسپل ڈاکٹر اسحاق آسی نے کہا کہ میں پی ایس اے انکی پوری ٹیم کاشکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو سراہا انشاء اللہ میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں