291

پاکپتن: پاکپتن: عوام کو تبدیلی کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں. قاری غیاث القمر.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) عوام کو تبدیلی کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ،نیا سال عوام کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا اپوزیشن کاایک ہی کام ہے اور وہ ہے پیسہ بناناانہوں نے اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے نئے پاکستان میں کسی چور ڈاکو کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیر قاری غیاث القمر حسین سجادہ نشین الوردی شریف نے علماء مشائخ ونگ کے کارکنان اور عقیدت مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ، قابل رحم ہیں وہ لوگ جو اب بھی نواز شریف کادفاع کررہے ہیں ہمارا مینڈیٹ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہے،ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا بلکہ اداروں کو آزاد کیاہیپاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیر قاری غیاث القمر حسین سجادہ نشین الوردی شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کو تبدیلی کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں نسل در نسل پاکستانی عوام پر حکمرانی کرکے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر آج سلاخوں کے پیچھے دھکیلے جارہے ہیں نئے سال کا سورج پاکستانی عوام کیلئے تبدیلی کی نئی خوشخبریاں لیکر طلوع ہوگا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں