253

پاکپتن: انتظامیہ کی غفلت سے ریلوے کے ساتھ بنا پارک تباہ، مویشیوں کی چراہ گاہ بن گئی، نشیوں نے ڈیرے ڈال لیے. میونسپل کمیٹی نوٹس لے. عوام کا مطالبہ.

پاکپتن(رانا صفدر سے) انتظامیہ کی عدم دلچسپی،لاکھوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائن کے ساتھ بنایا جانیوالا پارک تباہ حالی کا شکار، ارد گرد کے مکین جانور باندھنے لگے، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ ۔ بتایا گیا ہے کہ سابقہ دور میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے لاکھوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائن کے ساتھ پارک بنایا گیا تھا جو ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے،ریلوے لائن پارک اپ گریڈ نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کے بعد وہاں پر ارد گرد کے مکینوں نے جانور باندھ کر چراہ گاہ میں تبدیل کردیا جبکہ پارک میں لگائے گئے قیمتی پودے نشو نما نہ ہونے کے باعث تباہ گئے دوسری طرف شام ہوتے ہی اس پارک میں نشئیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں نے کہاکہ ریلوے پارک کے قیام کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا تھا مگر یہ پارک عدم توجیحی کے باعث تباہ ہوچکا ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں