247

پاکپتن: تھانہ چکبیدی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد۔

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) تھانہ چکبیدی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر رائے خضر ایس ایچ او تھانہ چکبیدی پولیس نے چوری ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل 60 ہزار نقدی بھاری اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ او رائے خضر نے میڈیا کو بتایا کہ بین الاضلاعی گینگ نے دوران تفتیش سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے بین الاضلاحی گینگ کے اللہ دین وٹو اسلام گڑھ علی صابر گورائیہ بنگہ حیات عدنان کھوکھر اڈا بارہ ماسی اللہ دتہ 54 ایس پی علی عمر جوئیہ بنگہ حیات، ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں