256

پاکپتن: امن وامان کے قیام کے لیے صحافیوں کا تعاون ضروری ہے.شارق کمال صدیقی،آرپی او.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن شارق کمال صدیقی نے کہاہے کہ امن وامان کے قیام کے لیے صحافیوں کا تعاون ضروری ہے، صحافی مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پاکپتن(رجسٹرڈ) کے وفد سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر ADIG رانا محمد افتخار،چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین صدر وقار فریدجگنو،جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی، سینئر نائب صدر سمیع اللہ اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبر اور مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی کاشف حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر صحافیوں نے پاکپتن شہر اور عرس بابا فرید کے دوران عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جس پر آرپی او شارق کمال صدیقی نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی شارق کمال صدیقی نے کہاکہ علاقہ سے مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھاررہے ہیں،صحافی بھی اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں