285

پاکپتن: سید زین العابدین شاہ بخاریٌ کا تیسرا سالانہ عرس مبارک 19جنوری بروز ہفتہ کو بٹینگا شریف میں ہوگا۔صاحبزادہ سید شاہ مقیم بخاری.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)عظیم روحانی بزرگ سید زین العابدین شاہ بخاری کا تیسرا سالانہ عرس مبارک 19جنوری بروز ہفتہ کو بٹینگا شریف میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین صاحبزادہ سید شاہ مقیم شاہ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ابوتراب شاہ بخاری، سید ذالقرنین حیدر شاہ بخاری ودیگر عقیدت مند بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرس مبارک پر ممتاز عالم دین مفتی محمد زاہد اسدی، مولانا سید احمد کمال شاہ فقیر والی، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، پریس کلب پاکپتن وانجمن فلاح مریضاں کے صدر وقار فرید جگنو سمیت سیاسی، سماجی ومذہبی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے روز صبح دس بجے محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں معروف نعت خواں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے اور جید علماء خطاب کریں ۔ عرس مبارک کے موقع پر شامل ہونے والے عقیدت مندوں اور شرکاء محفل کو قرعہ اندازی کے زریعے عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔ اس موقع پر ذائرین اور شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں