275

پاکپتن: طلبہ یونینز کو فی الفور بحال کیا جانا چاہیے. مستنصر کامران آرگنائزر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن. پنجاب.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (پنجاب)کے زیر اہتمام پاکپتن میں 8 جنوری 1953 طلباء حقوق کی جدوجہد میں شہداء کراچی کی یاد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب کے آرگنائزر مستنصر کامران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ یونینز کو فی الفور بحال کیا جانا چاہیے اور بڑھتے ہوئے فیسوں کے بوجھ نے عام آدمی کے بچے کا پڑھنا محال کر دیا ہے لہذا حکومت وقت کو طلبہ کیلئے سہولیات کا اہتمام کرنا چاہیے۔شہزاد احمد وٹو نے کہا کہ تعلیم کی پرائیویٹائیزیشن نا منظور ہے۔صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے طلبہ یونین کی اہمیت اور ضرورت پر بات کی اور طلبہ کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر زور دیا۔ سماجی رہنما حکیم لطف اللہ نے کہا کہ طلبہ کو سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور حکومت کو طلبہ کے مسائل پر بڑا تھنک ٹینک بٹھانا چاہیے، ماجد غفور، عمر گڈو، بشیر احمد بھٹی،سلمان لطیف، احمد خان بلوچ،وقاص پاشا، عاطف حسین، حماد بھٹی سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں