469

ساہیوال: اپنے موبائلز میں ICEکے نام سے کوئی نمبر ضرور سیو کریں جن پر کسی حادثہ کی صورت میں اطلاع دی جاسکے. عثمان شمس،ترجمان ریسکو 1122.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) حادثات کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کو سب سے زیادہ مشکل ’’زخمی‘‘ ’’جانبحق‘‘افراد کے اہل خانہ تک بروقت اطلاع پہنچاناہوتاہے۔ کیوں کہ تقریباً90% موبائلز کو مختلف قسم کے پاس ورڈ اور پیٹرن لاک لگے ہوتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اس میں موجود کونٹیکٹس تک رسائی حاصل نہیں کرپاتیں اور ’’ورثا‘‘تک اطلاع بروقت نہیں پہنچاپاتیں۔ ایک ملاقات میں ترجمان ریسکیو1122ساہیوال عدنان شمس نے بتایاکہ حادثات زندگی کاحصہ ہیں جو کسی بھی انسان کے ساتھ پیش آسکتے ہیں ان سے بچنے کاواحد حل احتیاط ہے۔گھر سے نکلنے سے پہلے آئت الکرسی پڑھ کے نکلیں اور سواری پربیٹھتے ہی سفرکی دعاپڑھیں انشاء اللہ بخیروعافیت واپسی نصیب ہوگی۔اس میسج میں وہ طریقہ لکھا جارہاہے جوموبائل لاک ہونے کے باوجودآپ کے پیاروں تک اطلاع پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا۔آپکے گھر کے وہ نمبر جن پر ایمر جنسی کی صورت میں رابطہ کیاجاسکے ان کوICEیعنی ’’ان کیس آف ایمر جنسی‘‘کے نام سے ایمر جنسی کونٹکیٹس لسٹ میں محفوظ کریں اگر نمبرز ایک سے زائد ہیں تو اس طرح محفوظ کریںICEI,CE 1,ICE 2ہر موبائل کے اندر کونٹیکٹس میں ایک آپشن ایمر جنسی کونٹیکٹس کی ہوتی ہے یہ نمبرز اس لسٹ میں Saveکریںآپ کیموبائل کو چاہے جس قسم کا بھی لاک لگاہوگا یہ ایمرجنسی نمبرز نہ صرف ڈائل ہوسکتے ہیں بلکہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ان نمبرز پردوسرے موبائل سے رابطہ بھی کیاجاسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں