312

پاکپتن: نئی نسل کو نشہ جیسی بری عادت سے بچنے کی ترغیب دینے کی مہم قابل ستائش ہے. جمشید کمبوہ.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) نئی نسل کو نشہ جیسی بری عادت سے بچنے کی ترغیب دینے کی مہم قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہارقاری جمشید کمبوہ سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول بائل گنج نے نشہ جیسی لعنت، جنسی تشدد اور سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اس کی روک تھام اور بچوں میں صحت عامہ سے آگاہی کے حوالے سے انجمن فلاح مریضاں ، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن و پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول بائل گنج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف نے کہا کہ جنسی تشدد، تمباکونوشی،سوشل میڈیا ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے کی طرف لے کر جارہی ہے جس کی روک تھام کے لیے معاشرہ کے ہرفرد کو آگے آنا ہوگا۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ تمباکونوشی جو تمام نشوں کا نقطہ آغاذ ہے ہر چھ سیکند بعد اس دنیا سے قیمتی جان کے چلے جانے کا باعث بنتی ہے اس سے 13سے زائد اقسام کے کینسر پیدا ہوتے ہیں ، نشہ کی لت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کرہی ہے ہمیں اس سے بچنا ہوگا۔ صدر پریس کلب پاکپتن وانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط اور بیجا استعمال نوجوان نسل کے لئے ایک زہر ہے اور ہماری تباہی کا باعث ہے ۔ جنسی تشدد بالخصوص معصوم بچوں کے خلاف ناقابل برداشت ہے اور اس کے مجرم کو سرعام لٹکا دینا چاہیئے ہمیں بچوں کو اس جرم کے بارے میں آگاہی دے کر شعور بیدار کرنا ہوگا وہ کیسے اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر معززین علاقہ ، اساتذہ اور طلباء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ ان برائیوں کے خاتمہ میں اپنا اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں