287

پاکپتن: ہم سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابرکے غم میں برابر کے شریک ہیں. حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کے بھائی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کے بھائی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ان کی وفات پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل، اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین پیر امداد حسین ، جنرل سیکرٹری پیر غلام فرید الدین چشتی، پاکستان لاء کالج کے کنٹرولر ملک فاروق ایڈوکیٹ، میک پاکستان گرین کے مرکزی صدر علی حسنین مسعود، نوجوان سماجی رہنما ارسلان شانی، انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ وجنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ ہم سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی ایجوکیشن جاوید اقبال بابرکے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں