335

ساہیوال: کھلی کچہریوں کا انعقادعوامی پذیرائی حاصل نہ کرسکا. ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچیری میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کھلی کچہریوں کے انعقاد کا پلان عوامی پذیرائی حاصل نہ کرسکا۔ اعلیٰ افسروں کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری مایوس ہونے لگے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی افسران ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او تواتر کے ساتھ اپنے دفتروں میں کھلی کچہریوں کوانعقاد کررہے ہیں۔ کھلی کچہری میں شکایات پیش کرنے والے شہریوں نے بتایاکہ اعلیٰ افسرمتعلقہ افسران کو مسائل کے حل بارے احکامات جاری کرتے ہیں لیکن کئی کئی دن گزرنے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ شہریوں کا کہناہے کہ اگرجائز شکایات کے ازالہ بارے جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروایاجاسکتاتو کھلی کچہریوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ حکومت کو اس بارے سنجیدگی سے سوچناہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیڈ بیک کا نظام درہم برہم ہے اورکسی بھی افسر سے جواب طلبی نہ کرناکھلی کچہریوں کو ناکام بنانے کی جانب پہلاقدم ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں