224

پاکپتن: اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں.چوہدر محمد سرفراز مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) اساتذہ ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدرچوہدری محمد سرفراز مرکزی چیئرمین پنجاب سید سجاد اکبر کاظمی نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع پاکپتن کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم جنرل سیکرٹری محمد امجد خاں تحریک انصاف کی ضلعی صدررخسانہ منظور بھٹی اوراساتذہ کی کثیرتعداد موجود تھی حلف وفاداری کی تقریب میں سردار عابد محمود ڈوگر نے بطور نائب صدرپنجاب منظور احمد رہبر سپرپست اعلیٰ میاں آصف افضال بھنڈارہ ضلعی صدر سید منظر الحسنین شاہ ضلعی چیئرمین حافظ محمد انور بھٹی ضلعی چیف آرگنائزرعمر حیات چوہدری ضلعی جنرل سیکرٹری اعزاز احمد خاں ضلعی سینئر نائب صدرچوہدری کوثر علی نائب صدررانا کاشف سہیل سینئر وائس چیئرمین سردار محمد یٰسین ڈوگر وائس چیئرمین پیر شوکت محمود چشتی وائس چیئرمین ،فیصل محمود تحصیل جنرل سیکرٹری پاکپتن ودیگر عہدیداران نے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابرنے کہا کہ اساتذہ پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں ہمارے نبی کریم ؐکو بھی معلم بنا کر بھیجا گیا میری کوشش ہے کہ اساتذہ کے تمام تر مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ان کو کسی بھی پریشانی کے سلسلہ میں میرے دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں