305

پاکپتن: نالج شیئر نگ سے ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو بہتر طور پر سرانجام دے سکتے ہیں.

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) نالج شیئر نگ سے ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو بہتر طور پر سرانجام دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ہومیوڈاکٹر احمد شیر کانجو سینئر نائب صدرنے پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ نالج شیئر نگ سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم نےCOPDکے موضوع خصوصی لیکچر دیا۔ شرکاء نے دمہ اور سانس کی تنگی جیسی تکالیف پر روشنی ڈالی۔ صدر ایسوسی ایشن ہومیوڈاکٹرمیاں غلام مرتضیٰ،جنرل سیکرٹری ہومیوڈاکٹر حافظ عبدالمصطفی، ہومیوڈاکٹر غلام علی، ہومیوڈاکٹر راؤ مختار، ہومیوڈاکٹرمحمد سلیم کمبوہ، ہومیوڈاکٹر علی افسر، ہومیوڈاکٹر ظہور احمدنے بحث میں حصہ لیا۔اس سلسلہ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں