274

پاکپتن: سی او ایجوکیشن کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت ضلع پاکپتن ٹاپ فائیو رینگکنگ میں شامل ہے. جمشید کمبوہ.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سی او ایجوکیشن کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت ضلع پاکپتن کی رینکنگ پہلی دوسری اور پانچویں پوزیشن میں ہے ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پاکپتن کے صدر قاری جمشید کمبوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کے زبردست ویژن خلوص ، اور معیار ی تعلیم سے محبت کا نتیجہ ہے کہ مختلف کیٹگری میں پاکپتن کی رینکنگ پہلی دوسری اور پانچویں ہے اور پاکپتن کا شمار ٹاپ فائیو میں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ 2014سے مرحوم اساتذہ کے فنانشل اسسٹینس اور ریٹائرڈ اساتذہ کے بقایا جات پنشن کے کیس زیر التوا پڑے تھے مگر سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تمام کیس نمٹا دیئے اور 7کروڑ روپے کی ادائیگی کر کے اساتذہ کے دل جیت لئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر اور ڈی سی احمد کمال مان کا شکریہ ادا کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں