238

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر نوسربازوں کا گروہ سرگرم عمل، ضلعی انتظامیہ اورادارے بے خبر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر نوسربازوں کا گروہ سرگرم عمل، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وارداتوں سے لاعلم،سادہ لوح نوجوان روشن مستقبل کے جھانسے میں جمع پونجی سے محروم، عارف روڈ پر پنجاب ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کی تصویر لگا رکھی ہے ،میٹرک پاس نوجوانوں کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ڈپلومے دینے کا جھانسہ دے کر جعلی کورس کروائے جا رہے ہیں،بھاری فیسوں کے عوض ڈپلومے کی بجائے دھکے ملے ، متاثرہ طالبعلموں کی دہائی،انصاف کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے سامنے دہائی۔عارف روڈ پل نائین ایل پر واقع پنجاب ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سادہ لوح طلبہ کے استحصال کا بڑا مرکزبن گیا ۔ ادارہ کے طالبعلم علی حمزہ نے دیگر طالبعلم ساتھیوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو کی کھلی کچہری میں میڈیاکو بتایا کہ سجاد اور شہباز نامی دو بھائیوں نے عارف روڈ پر ایک تنگ گلی میں دوکمروں پر مشتمل پنجاب ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا رکھا ہے جس کے بورڈ پر وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی تصویر لگا رکھی ہے۔سجاد اور شہباز کا دعویٰ ہے کہ ادارہ وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں کا م کررہا ہے اور کامیاب امیدوار وں کو ڈپلومے بھی وزیر اعلیٰ خود دیں گے۔ طالبعلم علی حمزہ کے مطابق پرنسپل سجاد جس نے میٹرک کے بعد ڈپلومہ کر رکھا ہے۔ جبکہ وائس پرنسپل شہبا ز مڈل ہے۔دونوں بھائیوں کے ساڑھے اٹھائیس ہزار فیس کے عوض ڈسپنسر کلاس کو اس میں ڈپلومہ اور یقینی کا میابی کے بعد سرکاری ملازمت کے حصول کا جھانسہ دیتے ہوئے رقم ہتھیالی جو طالبعلم نے اپنی موٹر سائیکل فروخت کر کے انہیں ادا کی سال کے اختتام پر ڈپلومہ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے فیس واپس کرنے سے انکار کر دیا ادارہ کے پرنسپل سجاد نے اپنا موقف دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔پرنسپل سجادکے مطابق مذکورہ طالبعلم علی حمزہ کو ڈپلومہ تکنیکی بنیاد وں پر جاری نہیں کیا جا سکتا تاہم فیس واپس کرنے کو تیار ہیں جبکہ دیگر طالبعلموں کو کسی اور ادارہ سے ڈپلومہ جاری کروا یا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں