302

پاکپتن: حکیم محمد سعید شہید جیسی ہستیاں روز روز پیدا نہیں ہوتیں. حکیم عبدالمجید شامی،ضلعی صدر طبی کانفرنس .

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے ) شہید پاکستان حکیم محمّد سعید کی 99ویں سالگرہ وقومی دن کے موقع پر پاکستان طبّی کانفرنس اور پریس کلب پاکپتن کے زیر اہتمام پریس کلب میں سالگرہ کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں حکیم عبدالمجید شامی ضلعی صدر پاکستان طبی کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکیم سعید جیسی ہستیاں روز روز پیدا نہیں ہوتیں وہ اپنی مثال آپ تھے، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نائب صدر پاکپتن ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن،وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن، مستنصر کامران نے حکیم محمد سعید شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔بعد ازاں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں وجاہت شاہ نائب صدرPTI،ملک محمد اشرف سٹی صدر PTI، رخسانہ منظور بھٹی صدر خواتین ونگ پاکپتن ، حکیم ناصر مقبول جنرل سیکرٹری پاکستان طبّی کانفرنس، وارث شاہ ، بشیر احمد بھٹی، مستنصر کامران، حکیم حافظ بشیر احمد،افتخار بھٹی،طاہر فرید،حیدرعلی شہزاد، ملک حاجی بشیر، طارق بھٹی، حکیم فخرالحق، حکیم نذیر احمد،حکیم علی شیر کھرل،حکیم عرفان افضل خواجہ،حکیم خرم شہزاد۔ حکیم اسلم ہانس، حکیم ریاض احمد، حکیم غلام مصطفیٰ،حکیم ظفر،حکیم بلال احمد و دیگر حکماء صحافی و سماجی اور سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں حکیم صاحب کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانہ ودعا بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں