230

پاکپتن: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کا استعمال بے راہ روی کی بڑی وجہ ہے.پروفیسر پیر محمد یعقوب چشتی.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کا استعمال بے راہ روی کی بڑی وجہ ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر پیر محمد یعقوب چشتی نے ACPSسکول میں انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالمی سروے کی مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کو اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا پورنوگرافی دیکھے جانے کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔پانچ سال میں اسلام آباد جیسے شہر میں 500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ حقیقی کیسز کا صرف بیس فیصد ہے کیونکہ اسی فیصد سے زائد کیسز رپورٹ کرنے کے بجائے دباد یئے جاتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشہ کے خلاف سماجی تنظیمیں۔تعلیمی ادارے۔ پولیس فورسز۔اساتذہ کرام اور میڈیا سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں اب وہ دن دور نہیں کہ وطن عزیزکو نشہ کی لعنت سے پاک کردیا جائے گا۔نشہ کے زہر سے پوری قوم کو قتل کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے۔قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ میں سزائے موت کا بل پاس ہے اس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے اور ان وحشی درندوں کو چوراہوں میں سرِعام لٹکایا جائے۔ دہشت گرد چند افراد کو جبکہ نشہ کا کاروبار کرنے والے پورے معاشرے کو قتل کر رہے ہیں۔ صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ نشہ جیسی لعنت ،جنسی تشدداور سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اس کی روک تھام اور بچوں میں صحت عامہ سے آگاہی کے حوالے سے سماجی تنظیمات کا یہ مشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں