633

پاکپتن: چھوٹاخاندان خو شحال پاکستان کی کلید ہے. غفران حسین ثاقب چوپڑہ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)چھوٹاخاندان خو شحال پاکستان کی کلید ہے، تعلیم ، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے چھوٹے کنبے کو رواج دینا از حد ضروری ہے ، پاپولیشن گروتھ کو کنٹرول کرکے ہی ترقی ، خوشحالی کی منزل حا صل کی جا سکتی ہے ، پاپو لیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ،ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے بہبود آبادی کے پروگراموں اور مشوروں پر عمل کریں ، صحت مند ماں اور تند رست بچے کیلئے بچوں کی پیدائش میں 3 سال کا وقفہ رکھیں ، قلیل وقفے میں مزید بچے پید اہونے سے پہلے و الے بچوں کی نشو نمااور نگہداشت متاثر ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑہ نے ڈی ایچ ڈی سنٹر میں پاپولیشن ویلفےئر انفارمیشن کاونٹر قائم کرنے کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین،پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنواورمحمد عامر دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ، وسائل اور مسائل کے درمیان توازن کو بر قرار رکھنے کیلئے چھوٹے کنبے کے رواج کو پروان چڑھایا جائے ،آبادی میں بے تحا شا اضافہ قومی وسائل کو ہڑپ کر رہا ہے چنانچہ یہ وہ صورتحال ہے جو ہر حساس مسلمان اور پاکستانی کو مجبور کر تی ہے کہ وہ لوگوں کو تعلیم ، صحت ، پانی ، خوراک ، احساس قومی زمہ داری اور حقوق فرائض اور مجموعی منصوبہ بندی کرے اسلام کا بنیادی مقصد ایک اچھے اور مثبت معاشرے کی تشکیل ہے جو اس وقت وجود میں آئے گا جب ہمارے بچے تعلیم یافتہ ، صحت مند اور تربیت یافتہ ہوں گے ، ڈی ایچ اوڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ بہبودآبادی پاپولیشن گروتھ کو کنٹرول کرنے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کریں گے ، محکمہ صحت کے افسران و عملہ پا پویشن گروتھ کنٹرول کرنے کیلئے بہبود آبادی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ، ڈی ایچ ڈی سی میں پالویشن ویلفےئر انفارمیشن اکاونٹر کے قیام سے خواتین کے مسائل حل ہوں گے اور محکمہ صحت و پاپولیشن کو ملازمین باہمی اشتراک سے علاقائی سطح تک سماجی خواتین کو صحت کی سہولیات دینے کے ساتھ چھوٹے کنبے کی تشکیل میں ہر ممکن اقدام کر سکیں گی پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے کہا کہ اس اکاونٹر کے قیام سے حو صلہ افزاء نتائج بر آمد ہوں گے، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد نے ڈی ایچ ڈی سنٹر میں پاپولیشن ویلفےئر اکاونٹر بنانے کا افتتاح کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں