281

پاکپتن: نئے پاکستان کی پہلی سردی نہ گیس نہ بجلی.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) نئے پاکستان کی پہلی سردی نہ گیس نہ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں پہلی سردی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی شہر اور گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اگر گیس آتی بھی ہے تو اسکا پریشر اتنا کم ہے کہ گھنٹوں چولہے پر پڑے رہنے کے باوجود کھانا تیار نہیں ہوتا. دوسری جانب رہی سہی کثر واپڈا نے نکال دی ہے واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں