294

پاکپتن: وزیراعظم کی قیادت میں میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے. ملک محمد اشرف

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)وزیراعظم کی قیادت میں میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا. وزیراعظم نے قوم کیلئے دن رات محنت کی. ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو کام چند ماہ میں کردکھائے سابقہ حکومتیں کئی دہائیوں میں نہ کرسکیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ ستر سالوں سے فٹ پاتھ پر سونے والوں کو چھت فراہم کی تحریک انصاف کو جب اقتدار ملا ملک تباہی کی طرف گامزن تھا. تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر ملک کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا. حکومتی وزراء عوامی خدمت کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں. انشائاللہ جلد ہی ملک سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا. معیشت مضبوط ہوگی اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں