289

ساہیوال: اراضی ریکارڈسنٹرساہیوال مالی بحران کا شکار، بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع.

ساہیوال(خصوصی روپورٹ) اراضی ریکارڈسنٹرساہیوال مالی بحران کا شکار، بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع، انچارج علی حسن شیرازی سمیت عملہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ساہیوال کا تین ماہ کا بجلی کا بل 3لاکھ 11ہزارروپے ادا نہ کرنے پر میپکو واپڈا نے ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے بجلی کا کنکشن منقطع کردیاہے جس سائلین کو شدید کا مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث جنریٹر پر کام شروع کیا گیالیکن ڈیزل ختم ہونے پر جنریٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ فیول کے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی بند کردیا گیا۔ساہیوال کے شہریوں بتایاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر پہلے سے بہترکام کررہاہے۔ اے ڈی ایل آر راؤ زاہد اقبال، انچارج علی حسن شیراز اورلینڈ آفیسر میڈم ثمن خاں سمیت دیگرعملہ انتہائی جانفشانی اورذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں