272

پاکپتن: ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں. سید محمد عباس شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن.

پاکپتن(بیورورپورٹ) ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں سڑکوں پر چلنے والے تمام افراد کو قوانین کا خاص خیال رکھنا چاہیے ن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد عباس شاہ نے سٹی ٹریفک پولیس سماجی تنظیموں انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا آگاہی واک میں ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری الیاس گجر،انچارج ٹریفک انسپکٹر رانا محمد رستم، پاکستان سوشل ایسویسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری اظہر محمود، نائب صدر چوہدری عبدالقیوم پومی، پریس کلب کے چیئرمین پیر امداد حسین، صدر وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افتخار احمد بھٹی، نائب صدر انجمن صحافیاں طارق محمود کمبوہ، سیکرٹری اطلاعات الیکٹرونک میڈیا حیدر علی شہزاد، سماجی تنظیم شعور کے صدر علی حسنین مسعود، عرفان چشتی، ملی مسلم لیگ کے صدر حاجی محمد اشرف، نابینا افراد کے فوکل پرسن قاری طاہر برفی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی. شرکاء نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سلوگن پر مشتمل کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول سے شروع ہوکر نگینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی مقررین نے کہا کہ بغیر لائسنس اوور لوڈنگ گاڑی چلانا جرم ہے، ڈرائیورز حضرات کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی بروقت تجدید کروائیں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، موٹر سائیکل پر 2سے زائد افراد کا سوار ہونا جرم ہے، کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کیلئے ہرگز نہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں