240

پاکپتن: نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ہم ان کو نشہ اور دیگر بری عادات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،امتیاز حسین.

پاکپتن(بیورورپورٹ) نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ہم ان کو نشہ اور دیگر بری عادات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول عظمت امتیاز حسین نے انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام نشہ وجنسی تشدد کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نشہ کی پہلی سیڑھی تمباکونوشی ہے اور صرف اس سے تیرہ سے زائد اقسام کے کینسر پیدا ہورہے ہیں ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو نشہ کی دلدل میں اترنے سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ تمباکونوشی ہمارے قیمتی نوجوانوں کی جانیں لینے کا سبب بن رہی ہے جس پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہمیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل کہ ہمارا وجود مٹ جائے۔ صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ جنسی بے راہ روی ہمارے ہمارے معاشرے میں پھیلتی جارہی ہے ، معصوم بچوں پر بلاناغہ جنسی تشدد کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ ہم کس طرف جارہے ہیں یہ عفریت ہمیں تباہ کئے جارہی ہے اور ہم ہیں کہ اس پر بات کرنا بھی گناہ سمجھتے ہیں ہمیں نام نہاد شرم وحیاء کا لبادہ اتار کر اس موضوع پر اپنے بچوں سے بات کرنا ہوگی تاکہ ان میں شعور پیدا ہو اور وہ خود کو ان حملوں سے محفوظ رکھ سکیں اور ہمارے نوجوان اس لت سے دور ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں