379

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا –

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے- چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےفیصلہ دیا.سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد کردی۔ یاد رہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے پر مدعی قاری عبدالسلام نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر 2018 کو آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں