239

ساہیوال: چیمبرآف کامرس نے ساہیوال کو انڈسٹرئیل سٹی بنانے کے لئے 750ایکٹر اراضی کی الاٹمنٹ کا منصوبہ دیا ہے.راشد حمید چوہدری،صدر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال خطے میں صنعتوں کے فروغ اور مقامی صنعت کاروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے 15سے17فروری تک ایکسپو 19کا انعقاد کر رہی ہے ،اس نمائش میں بین الاقوامی اور ملکی کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی جبکہ مقامی صنعت کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے ۔یہ بات چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری نے اپنے دفتر میں صنعتی نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ ساہیوال چیمبر اپنے ارکان کو کاروبار میں ترقی کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے تا کہ ساہیوال میں بھی صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو اور نوجوانوں کو روز گار مل سکے ۔انہو ں نے کہا کہ صنعتی نمائش ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی جو عوام کے لئے صبح 10بجے سے رات10بجے تک کھلی رہے گی ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے سمال انڈسٹریز سٹیٹ کے لئے 100ایکٹر زمین الاٹ کر دی ہے جس سے صنعت کاروں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو ا اور نئی صنعتوں کا قیام ممکن ہو گا ۔انہوں نے چیمبر کے مسائل حل کرنے اور نئی صنعتوں کے قیام میں مدد فراہم کرنے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی کاوشوں پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ساہیوال چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری نے مزید بتایا کہ چیمبر نے ساہیوال کو انڈسٹرئیل سٹی بنانے کے لئے 750ایکٹر اراضی کی الاٹمنٹ کا منصوبہ دیا ہے تا کہ بڑی صنعتوں کو فروغ مل سکے ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ساہیوال صنعتی نمائش میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا بہترین موقع میسر آئے گا اور انہیں ساہیوال میں سرمایہ کاری کے لئے بھی راغب کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں