237

ساہیوال: نوجوان منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام کے لیے تعاون کریں۔ منشیات کے خلاف واک سے مقررین کا خطاب.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈمحمدعلی ضیاء کے احکامات وویژن کی روشنی میں تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس،پٹرولنگ پولیس اورضلعی پولیس کی جانب سے مشترکہ واک کی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد ،ڈی ایس پی پٹرولنگ کامران عظمت اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمد سلیم خاں رتھ نے کی۔واک میں پی آراوٹوڈی پی اوملک غلام عباس،انچارج ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ حماداحمد بھلر،تاجررہنماء شیخ نعمان احمد،پروفیسر خالدنواز،ریسکیو1122،مقامی کالج ویونیورسٹی کے طلبہ ،والدین اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نوجوان منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام کے لیے تعاون کریں۔ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی طرف سے منشیات کی روک تھام اوران کے عبرت ناک نتائج سے نوجوان طلباء کو آگہی فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں لیکچرکاسلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دورحاضر کاعظیم ترین المیہ منشیات ہیں جنہوں نے زندگی کومفلوج کردیاہے ۔نشہ کرنے والاہرشخص نہ صرف اپنی جان کادشمن ہے بلکہ اپنے رب کابھی ناشکرگزارہے جواس کی عطاکردہ زندگی کی قدرکے بجائے اسے بربادکرنے پرآمادہ دکھائی دیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بہت اذیت ناک بات ہے کہ منشیات کی مخالفت توسبھی کرتے ہیں مگران لعنتوں کاسدباب کرنے میں مخلص کوئی بھی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کواپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تاکہ منشیات سے آزادمعاشرہ بن سکے کسی کوبھی منشیات میں ملوث پائیں توفوراً پولیس کوآگاہ کریں۔دشمن ہماری نوجوان نسل سے خوفزدہ ہے۔ اس لیے وہ ہماری یوتھ کوجسمانی اورروحانی لحاظ سے مفلوج کرنے میں لگاہواہے لیکن ہم دشمن کے ناپاک عزائم کوکبھی بھی پورانہیں ہونے دیں گے ۔آخرمیں انہوں نے طلباء سے عہدلیاکہ ہرطرح کی منشیات سے بچتے ہوئے مل کران کے خلاف کام کرتے ہوئے بہت جلدمنشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں