366

پاکپتن: ہومیوپیتھی میں نمونیہ، کھانسی، نزلہ زکام سمیت تمام امراض کا شافی علاج موجود ہے.ہومیوپیتھک ڈاکٹر اظہر حسین.

پاکپتن (ولی محمد شاکر سے) موسم سرما میں بارش، شدید سردی میں نومولود بچوں کو والدین موسمی شدت سے بچائیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر آل پاکستان ڈاکٹرز فورم ہومیوپیتھک ڈاکٹرحسین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بارش سے جہاں بہت سی بیماریوں سے قدرتی طور پر چھٹکارا حاصل ہوگا وہیں موسمی شدت کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں لوگ خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ گرم مشروبات اور موسمی پھل کا استعمال کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھی میں نمونیہ، کھانسی، نزلہ زکام سمیت تمام امراض کا شافی علاج موجود ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر حکومت ہومیوپیتھی کی سرپرستی کرے تو اس سے صحت کے میدان میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں