268

نوشہرو فیروز: ڈاؤن سنڈروم اسپیشل بچے دنیا بھر کے 220ممالک میں موجود ہیں. جلال اکبر ڈار.

نوشہروفیروز (محمد علی ملک سے) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی نے آج الجلال انسٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم سپیشل چلڈرین جہلم کے چیئرمین جلال اکبر ڈار اور ان کی ٹیم سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر وسیم علی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جہلم سے تین ماہ قبل ہماری ٹیم روانہ ہوئی جو آج مسلسل سفر کے دوران 80ضلع نوشہروفیروز پہنچی ہے ۔ ہمارا مقصد پاکستان میں امن کا کاروان جاری رکھنا ہے جس میں ڈاؤن سنڈروم اسپیشل بچے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے 220ممالک میں ایسے بچے موجود ہوتے ہیں میرا بیٹا بلال بھی اس مرض میں مبتلا ہے۔ جس کی وجہ سے میں اپنے گھر کو سینٹر بنایا ہے اور اب پاکستان بھر کی عوام اس مرض کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مشن پر نکلا ہوں ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ بہت بہترین مشن امن و محبت کاپیغام لیکر پورے ملک کا دورہ کررہے ہیں یہ واقعی ایک بڑا کام ہے ہم امن پسند قوم ہیں اور ہمیں امن و محبت اور باہمی بھائیچارے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے ان کی ٹیم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں الجلال فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو امن کا پرچم دیا گیا۔ جس کے بعد الجلال فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد پریس کلب نوشہروفیروز پہنچا جہاں انہوں نے اپنا پیغام پہنچایا اور پریس کلب کے صدر ظفر تگر کو امن کا پھول پیش کیا بعد ازاں انہوں نے اللہ والا چوک نوشہروفیروز میں اپنا کیمپ لگایا اور عام شہریوں کو فاؤنڈیشن کے متعلق معلومات فراہم کیں واضح رہے کہ یہ قافلہ کل دادو کے لئے روانہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں