264

پاکپتن: سرکاری سکول علم کی شمع جلانے کی بجائے عیاشی کے اڈے میں تبدیل.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)سرکاری سکول علم کی شمع جلانے کی بجائے عیاشی کے اڈے میں تبدیل۔گورنمٹ پرائمری سکول میں شادی کی تقریب محفل مجرا۔رقاصوں پر نوٹ نچھاور۔ سابق طالب علموں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 35 ایس پی میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول میں شادی کی تقریب منعقد کرکے رات گئے لائٹنگ کرکے ساونڈ سسٹم لگا کر محفل مجرا کے دوران رقاصاوں نے ڈانس کیا سرکاری سکول تعلیم کی شمع جلانے کی بجائے عیاشی کے اڈے میں تبدیل ہو گیا۔ ڈانس مجرا پارٹی میں گانوں کی دھن میں تتلیوں پر نوٹ نچھاور کئے گئے۔ اسکول کے سابقہ طالبعلموں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ شادی کی تقریب سے متعلق ضلعی انتظامہ اور محکمہ ایجو کیشن کے افسران مکمل طور پر بیخبر تھے۔ تھانہ کلیانہ پولیس نے دولہا عمران ڈوگر سمیت چالیس نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں دھمکیاں دینے اور ساؤنڈ ایکٹ کی خیلاف ورزی کیدفعات شامل ہیں جبکہ سکول ہیڈ ماسٹر خالد پرویز کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں ہیڈ ماسڑ اور سکول عملہ کو واقعہ سے لاعلم ظاہر کرتے ہو سکول کا زبر دستی تالا توڑنے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل نہیں کی گیں۔ پولیس سرکاری سکول میں محفل مجعرہ منعقد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نالاسکی ہے۔ ڈی سی احمد کمال مان نے سی او ایجوکیشن کو سکول ہیڈ ماسٹر سمیت تمام سٹاف کی انکوائری کا حکم دی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں