269

پاکپتن: سید وارث شاہ کا تصوف میں کوئی ثانی نہیں. شارق کمال صدیقی، آر پی او ساہیوال.

پاکپتن( حیدر علی شہزاد سے ) سید وارث شاہ کا تصوف میں کوئی ثانی نہیں ،انہوں نے ایشیاء بھر میں ملکہ ہانس کو متعارف کروایا ان خیالات کا اظہار آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے تھانہ ملکہ ہانس کے دورے کے موقع پر صدر انجمن وارث شاہ میاں ذاکر ہانس سے احسن کارکردگی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن وارث شاہ کی جانب سے ڈی پی او ماریہ محمود ،ایس پی انویسٹی گیشن سید عباس شاہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل سعید انور و دیگر پولیس افسران وملازمین کو بھی حسن کارکردگی ایوارڈ دئیے گئے آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور اولیاء کرام کے فیوض و برکات سے ہروقت مالا مال ہوتے ہیں علاوہ ازیں آر پی او ساہیوال نے تھانہ ملکہ ہانس اور تھانہ ڈلوریام کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس عاشق عابد مہار،ایس ایچ او تھانہ ڈلوریام منور خاں بلوچ،محرر تھانہ ملکہ ہانس شوکت علی،محرر تھانہ ڈلوریام حسن عباس کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں