236

پاکپتن: ہمیں نشہ کی لعنت کو پاک کرنے کے لئے اسلامی تاریخ والی خواتین کی ضرورت ہے. جاوید اقبال بابر، CEOایجوکیشن.

پاکپتن( حکیم ندیم احمد سے ) آج ہم حالت جنگ میں ہیں۔ انسانی تاریخ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی جرات بہادری اور جنگوں میں خدمات سے عبارت ہے۔ آج پھر ہمیں نشہ کی لعنت کو پاک کرنے کے لئے اسلامی تاریخ والی خواتین کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار CEOایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے نشہ جیسی لعنت، جنسی تشدد اور سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اس کی روک تھام اور بچوں میں صحت عامہ سے آگاہی کے حوالے سے انجمن فلاح مریضاں ، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن و پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالونی ایریا پاکپتن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف نے کہا کہ ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم جبکہ ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم کے مترادف ہے۔ بیٹیاں جب تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتی ہیں تو پہلے اپنے والدین ، شادی کے بعد اپنے سسرال اور پھر اپنے خاندان کی تعلیم و تربیت کا باعث بنتی ہیں میری آج اپنی بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ سماجی سطح پر میدان میں آئیں اور علم جہاد بلند کرتے ہوئے نوجوان نسل اور معاشرے کو نشہ جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کریں اور ہمارے معاشرے کو نشہ کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں۔ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ تمباکونوشی جو تمام نشو کا نقطہ آغاذ ہے ہر چھ سیکند بعد اس دنیا سے قیمتی جان کے چلے جانے کا باعث بنتی ہے اس سے 13سے زائد اقسام کے کینسر پیدا ہوتے ہیں ، نشہ کی لت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کرہی ہے ہمیں اس سے بچنا ہوگا۔ صدر پریس کلب پاکپتن وانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط اور بیجا استعمال نوجوان نسل کے لئے ایک زہر ہے اور ہماری تباہی کا باعث ہے ۔ جنسی تشدد بالخصوص معصوم بچوں کے خلاف ناقابل برداشت ہے اور اس کے مجرم کو سرعام لٹکا دینا چاہیئے ہمیں بچوں کو اس جرم کے بارے میں آگاہی دے کر شعور بیدار کرنا ہوگا وہ کیسے اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں۔ رخسانہ منظور بھٹی ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان برائیوں کے خاتمہ میں سب سے کلیدی اور متحرک کردارہم خواتین ادا کرسکتی ہیں اور ہم اپنی ذمہ داری بھرپور طور پر ادا کرکے دکھائیں گی۔ نشہ اور دیگر برائیوں کے خاتمہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم جناب عمران خان کی قیادت میں آخری حد تک جائے گی۔ اس موقع پر حکیم ندیم احمد نے بھی خطاب کیا جب کہ طالبات اور اساتذہ کرام نے پروگرام میں خصوصی دلچسپی سے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں