669

پاکپتن: فاران سکول میں میک پاکستان گرین کے آرگنائزرچوہدری عرفان کمبوہ کی شجرجاری پر خصوسی نشست وشجرکاری.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) ٹیم میک پاکستان گرین کے آرگنائزر چوہدری عفان کمبوہ نے فاران سکول میں شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔جس میں شجرکاری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر چئرمین فاران گروپ آف سکول چوہدری عرفان کمبوہ اور پرنسپل حفیظ اللہ ثاقب بھی موجود تھے۔پروگرام کے اختتام میں بچوں کے ساتھ مل کر سکول میں پودے بھی لگائے گئے۔میک پاکستان گرین کے آرگنائزر چوہدری عفان کمبوہ کا کہنا ہے کہ عملی طور شجرکاری کے ساتھ ساتھ ہم خاص طور پر اسکی ضرورت پر سکول کالج اور مختلف اداروں میں شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کیلئے بھی بھرپور کام کررہے ہیں۔ اس مشن کا آغاز بانی میک پاکستان گرین علی حسنین مسعود نے ایک شہر سے کیا تھا اور آج الحمد اللہ ٹیم میک پاکستان گرین کے رضاکار ملکی سطح پر کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں