267

پاکپتن میں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے اقدامات کر رہے ہیں.مخدوم الحسن ڈائریکٹر دی سٹریم سکول.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)پاکپتن میں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ہمارے پراجیکٹ میں ہر طبقہ کے طالب علم مناسب فیس میں تعلیم بہترین تعلیم حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی سٹریم سکول پاکپتن کیمپس مخدوم الحسن نے دی سٹریم سکول پاکپتن کیمپس حسن ٹاؤن کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر با با غلام مصطفی چشتی نظامی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دی سٹریم ایجوکیشنل نیٹ ورک پروفیسر شکیل امجد نے حسن ٹاؤن میں دی سٹریم سکول پاکپتن کیمپس کا افتتاح کیا اس موقع پر پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر چوہدری عبدالقیوم پومی، کونسلر مہر گلزار،پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجینیٹر ہائی سکول شاہ جہاں چشتی نظامی آف ٹنڈو آدم،بابا محمد سلیم چشتی نظامی ایل ایل بی گولڈ میڈلسٹ ، نوجوان سماجی کارکن ولید کمبوہ بھی موجود تھے، پراجیکٹ ڈائریکٹر دی سٹریم ایجوکیشنل نیٹ ورک پروفیسر شکیل امجد نے کہا کہ ہم پاکستان میں پاکستان فسٹ ایکشن بیسڈ انٹر پنر شپ ایجوکیشن سسٹم متعارف کروا رہے ہیں با با غلام مصطفی چشتی نظامی نے کہا کہ پاکپتن کے لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں