280

پاکپتن: آلو کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) آلو کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرناآلو کی فصل کو آگ لگا دی15 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کر دیابتایا گیا کہ پاکپتن میں آلو کی فصل کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے پر پاکستان اتحاد نے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال تحصیل جنرل سیکرٹری میاں عبدالرحمن وٹوکی قیادت میں ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے آلو کی فصل کو آگ لگا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ میں ضلعی صدر چوہدری صابر نیاز کمبوہ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے بھی شرکت کی مظاہرین سے خطاب کے دوران کسان اتحاد تحصیل جنرل سیکرٹری میاں عبدالرحمن وٹو کا کہنا کہ آلو کی فصل میں اب کسان مزید نقصان برداشت نہیں کرے گا15 جنوری کو پاکستان کسان اتحاد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے آلو کی فصل کو آگ لگائیں گے حکومت کسانوں کو آلو کی فصل پر سبسڈی دے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح 7 ارب کی شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دی اس طرح حکومت کسانوں کو بھی سبسڈی دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں