318

ساہیوال: پولیس ملازمین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں. محمد علی ضیاء ڈی پی او.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پولیس ملازمین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے ۔ٹرانسفر پوسٹنگ و دیگر مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے دفتری سٹاف کے ساتھ اپنے آفس کے میٹنگ روم میں ہفتہ واری میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزسلیم خان رتھ ،ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ،آفس سپرنٹنڈنٹ شیخ فاروق رضا ،انچارج سکیورٹی انسپکٹر سعید احمدلودھی اور تما م برانچ انچارجز موجود تھے۔میٹنگ میں انہیں آفس سٹاف کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی پنشن ،تنخواہوں کی فکسیشن ،پرموشن اور سالانہ کارکردگی کی رپورٹس کے متعلق مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پنشن جانے والے ملازمین کی پنشن کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں اور تنخواہوں کی فکسیشن کا عمل فوری مکمل کروائیں۔ مزید ہدایت کی کہ پرموشن کے معاملات میں ملازمان کی سالانہACRs کوبروقت مکمل کریں ۔اگر ACRsکیوجہ سے کسی ملازم کی پرموشن میں رکاوٹ آئی تویہ بات ناقابل برداشت ہوگی۔پینڈنگ شوکاز اور انکوائریز کو جلد نمٹایا جائیگا۔۔خراب گاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے ایم ٹی او کو ہدایت کی کہ جو گاڑیاں خراب ہیں ان کو جلد از جلد ٹھیک کروا کر آن روڈ کیا جائے۔میٹنگ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔ انچارج شکایت سیل کو ہدایت کی کہ وہ تمام پینڈنگ درخواستوں کو بروقت نمٹائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں