298

پاکپتن: تین افراد نے 13 سالہ بچہ کو شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)تین افراد نے 13 سالہ بچہ کو شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ملزمان بچے کی حالت غیر ہونے پر فرار ہو گئے نواحی علاقہ سکندر چوک کے رہائشی محمد امین کے گھر میں علی شان،ارشاد اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آئے جہاں سے ملزمان محمد امین کے 13 سالہ بیٹے محمد افضال کو چکمے دے کر ساتھ لے آئے اور شراب پلا دی،ملزمان نے نشے کی حالت میں بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہو گئے۔بچے کے گھر نہ جانے پر ورثاء نے تلاش شروع تو بچے کو قریبی دکان میں بے ہوش پایا۔پولیس تھانہ چکبیدی نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں